سم اٹھا کر کہتا ہوں نواز شریف کرپٹ نہیں

(web desk)-یپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ قسم اٹھا کر کہتا ہوں نواز شریف کرپٹ نہیں ہیں ،اگر نواز شریف کرپٹ ہوتے تو میرے حالات بدل جاتے ،میں آج بھی اپنی تنخواہ میں گزارا کرتا ہوں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدرنے کہا کہ وقت بتائے گاکس کے فیصلے ٹھیک تھے اور کس کے غلط ، یہاں ہر بار چند سال بعد تجربات ہوتے ہیںاور نوازشریف جیسے زیرک قائد کو گھر بٹھادیاگیا،نواز شریف جہاں بھی ہیں وہ پاسبان بن کر بیٹھے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز میری والدہ کی طرح ہیں ان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں،کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ ہرصوبے میں اسلامک یونیورسٹیاں بناناچاہتے ہیںاوراسلامی دنیا کا حال دیکھیں توغیراسلامی قوتیں حاوی ہوتی جارہی ہیں۔

Related

JOIN THE DISCUSSION