آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سابق وزیراعظم نواز شریف کو فون،

  (ویب ڈسک۔)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سابق وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون، آرمی چیف نے کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی ، آرمی چیف نے کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
واضح رہے کہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور علاج کیلئے لندن میں موجود ہیں جس پر سابق وزیراعظم کو مختلف شخصیات کی جانب سے ٹیلی فون کی کالزکا سلسلہ جاری ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی کلثوم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

Continue reading ">

Related

JOIN THE DISCUSSION